۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/اولین  نشست تخصصی جشنواره پاسخ برتر

حوزہ / مہدیہ منافی نے مسلم حقوق نسواں کی حامی خواتین کی مغربی افکار سے جنم لینے والی فکری بنیادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ان لوگوں کا خطرہ سیکولر فیمنسٹوں سے کہیں زیادہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، سائبر اسپیس میں مومنات کے علمی اور تجزیاتی مرکز کے ڈائریکٹر مہدیہ منافی نے "سائبر اسپیس میں مذہبی شکوک و شبہات کا جواب" کے عنوان سے طلباء کے ساتھ منعقدہ ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے خواتین اور خاندان کے شعبے میں مسائل کو اچھی طرح سے درک نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام مخالف محاذ ایک مکمل نیٹ ورک کے طور پر کام کرتا ہے اور اپنی پوری سنجیدگی سے معاملات کی تحقیقات کرتا ہے۔

مہدیہ منافی نے کہا: شکوک و شبہات کا جواب دینا ایک انتہائی شائستہ اور ضروری کام ہے لیکن ہمیں صرف اس مرحلے تک ہی محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ ہمیں اپنی جہت کو سائبر اسپیس میں مزید بڑھانا اور دشمن کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا: آج جو کچھ ہم خواتین کے روزگار اور حقوق کے بارے میں مسائل کا سامنا کررہے ہیں اس کے لیے ہمیں بنیادی ڈھانچے کے استحکام کی ضرورت ہوتی ہے جو ریاستی عہدیداروں کو تشکیل دینا چاہیے۔

سائبر اسپیس میں فعال اس مذہبی مبلغ نے مزید کہا: سیکولر فیمنسٹ اور مسلم فیمنسٹ دو اہم گروہ ہیں جو اس وقت سائبر اسپیس میں سرگرم ہیں۔

انہوں نے مسلم حقوق نسواں کی حامی خواتین کی مغربی افکار سے جنم لینے والی فکری بنیادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: یہ لوگ سیکولر فیمنسٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہیں ۔

منافی نے کہا: خواتین کا مسئلہ اسلامی معاشرے میں بطورِ محور اور بنیادی مسئلہ شمار کیا جاتا ہے اگر ہم ایک گروپ کے طور پر اورآپس میں مل جل کر اس موضوع میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کا جواب دیں گے توبہت جلد مطلوبہ نتائج حاصل کر پائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .